Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

وزیرخزانہ کی سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2023 01:14pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے کہا کہ ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عید سے پہلے کی جائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ‏وزیراعظم نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کوعیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

government employees

Eid 2023