Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک نے بلیو ٹک ہٹانے کی حتمی تاریخ بتادی

مفت سہولت جلد ختم ہونے والی ہے
شائع 12 اپريل 2023 11:59am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

ایلون مسک کی جانب سے بالآخر ٹوئٹرکا تصدیق شدہ (ویریفائیڈ) اکاؤنٹ رکھنے والوں کو خبرسُنادی گئی ہے کہ یہ مفت کی سہولت ان سے کب چھننے والی ہے۔

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں ویریفائیڈ اکاؤنٹس رکھنے والوں کے اکاؤنٹس سے ’بلیوٹِک ہٹانے کی آخری تاریخ بتادی ہے۔

مسک کی ٹویٹ کے مطابق 20 اپریل کو یہ سہولت ختم کی جارہی ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر سربراہ نے یکم اپریل کو ایسا کرنے کا اعلان کیا تھا جس پرعملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔

مسک کی جانب سے 20 اپریل کو بلیو ٹک ہٹائے جانے کے بعد صرف وہی صارفین اس کے اہل ہوں گے جو ماہانہ فیس ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ مسک کی جانب سے ماہانہ 8 ڈالر فیس مقرر کیے جانے کے بعد کئی نامور شخصیات اور اداروں نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے لیےاس رقم کی ادائیگی سے انکارکیا تھا جن میں وائٹ ہاؤس بھی شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس پاکستان سمیت دنیا بھرمیں متعارف کروا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بلیوٹک کی فیس ہرملک میں الگ ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk