Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کے آرمی اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک

واقعہ دہشت گردی کا حملہ نہیں تھا
شائع 12 اپريل 2023 12:17pm
تصویر: روئٹڑز
تصویر: روئٹڑز

بھارتی ریاست پنجاب کے بھٹنڈہ آرمی اسٹیشن کے اندرآج صبح فائرنگ کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے جوانوں کا تعلق فوج کے آرٹلری یونٹ سے تھا۔

واقعے سے متعلق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو سیل کرنے کے بعد کوئیک رسپانس ٹیموں نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

بعد ازاں جاری بیان میں کہا کہ فوج اور پنجاب پولیس اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کر رہی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرزکے مطابق پنجاب کے سینئر پولیس اہلکارنے بتایا کہ مذکورہ واقعہ دہشت گردی کا حملہ نہیں تھا، جو ایک کینٹین میں پیش آیا۔

آرمی اسٹیشن نئی دہلی کے شمال مغرب میں تقریباً 280 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جس میں زیادہ تر فوجیوں کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔

خیال رہے کہ اگست 2022 میں عسکریت پسندوں نے متنازعہ کشمیر کے علاقے راجوری میں بھارتی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جس میں تین فوجی ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور مارے گئے تھے۔

Indian Army

ٰIndia

Bathinda