Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2023 11:15am

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مظفر آباد کے علاوہ جہلم ویلی ہٹیاں بالا اور وادی نیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گڑھی حبیب اللّٰہ آزاد کشمیر میں ہے جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

azad kashmir

earthquake

muzaffarbad