Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کورونا سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ
شائع 12 اپريل 2023 10:47am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

گزشتہ روز کراچی میں کورونا سے متاثرہ دو مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

ملک بھر میں شرح ایک عشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہورمیں شرح چار فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے اور زیرعلاج مریضوں میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار881 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز کورونا کے باعث دو اموات رپورٹ ہوئیں اور دونوں جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہورمیں 3.72 اور گلگت میں شرح 0.78 فیصد رہی ہے۔

اسپتالوں میں زیرعلاج مریضون میں سے 18 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

COVID 19

corona virus