Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری

عدالت کا عثمان بزادر کو نیب کے تفتیشی سے تعاون کرنے کا حکم
شائع 12 اپريل 2023 10:20am
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

احتساب عدالت لاہور نے عثمان بزادر کو نیب کے تفتیشی سے تعاون کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: عثمان بزدار کیخلاف 10 انکوائریز، ڈی جی اینٹی کرپشن نے رپورٹ جمع کروادی

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ عثمان بزادر نے سوالات کے جوابات نہیں دیے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر جلد از جلد انکوائری مکمل کریں، عدالت سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتی ہے، حاضری معافی میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کرونا اور تیز بخار میں مبتلا ہیں، عثمان بزدار عدالت پیش نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو کورونا ہوگیا

تحریری حکم کے مطابق درخواست کے ساتھ ڈی جی خان اسپتال کی میڈیکل رپورٹس لگائی گئی ہیں، احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے عثمان بزادر کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

accountability court

Usman Buzdar

lahore

ex cm punjab