Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

رواں سال ترقی پزیر ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ مہنگا رہے گا، آئی ایم ایم
شائع 11 اپريل 2023 09:09pm
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال شرح ترقی صفر اعشاریہ 5 فیصد رہے گی جب کہ 2024 میں شرح ترقی 3 اعشاریہ 5 فیصد ہوگی۔

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں پیشگوئی کی کہ پاکستان میں سی پی آئی انڈیکس 27 اعشاریہ چار فیصد ہوگا اور رواں سال ترقی پزیر ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ مہنگا رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئیندہ سال اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئے گی جب کہ 2024 میں پاکستان میں سی پی آئی انڈیکس 16 اعشاریہ 4 فیصد ہوگا۔

مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستان میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا، بے روزگاری کی شرح 7 فیصد رہے گی جس میں اگلے سال کمی آجائے گی۔

economic crisis

unemployment

Pakistan Inflation

International Monetary Fund (IMF)