Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر اقتدار میں غلاف کعبہ اور اسلامی تبرکات کی نمائش

نمائش میں خانہ کعبہ کی چابی، 300 سال پرانے قدیم قرآنی نسخے رکھے گئے
شائع 11 اپريل 2023 05:49pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غلاف کعبہ اور اسلامی تبرکات کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

زیارت کعبہ اگر ممکن نہیں تو زیارت غلاف کعبہ سے ہی آنکھیں خِیرہ کرلیں۔ شہر اقتدار کے نجی مال میں غلاف کعبہ اور اسلامی تبرکات کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں رکھے گئے تبروکات کے جمالی حسن نے پورے ماحول کو ایمان افروز بنا دیا۔

نمائش میں خانہ کعبہ کا چالیس سال پرانا غلاف ، کعبہ معظمہ کی چابی اور 300 سال پرانے قدیم قرآنی نسخوں سمیت اسلامی نوادرات رکھے گئے۔ ان تبرکات کو دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

ماہ صیام میں قدیم قرآنی نسخوں کی زیارت پر شہریوں کے جذبات دیدنی تھے، شرکا کا کہنا تھا کہ یہ تبرکات ہمارے لئے باعث سعادت ہیں، نمائش سے نوجوان نسل کو اسلامی تہذیب سے بہتر شناسائی میں مدد ملے گی۔

Khana Kaba

Hajj 2023

Ramadan 2023