Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ، آئی ایس پی آر
شائع 11 اپريل 2023 05:19pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں ضلع میں خفیہ معلومات کی بنیاد پرآپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا، دہشت گرد فورسز کےخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ISPR

security forces operation

Pakistan Law and order situation