Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس بلانے پر پاکستان کا سخت اعتراض

مقبوضہ کشمیر میں اجلاس بلانا غیر ذمہ دارانہ ہے، ترجمان دفترخارجہ
شائع 11 اپريل 2023 05:01pm

بھارت نے پاکستان اور چین کے اعتراضات اور تحفظات نظر انداز کرکے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلا لیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرینگر میں جی 20 اجلاس بلانے پر پاکستان کو سخت اعتراض ہے۔ مئی کے آخری ہفتے میں جی20 ممالک اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بلانا غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔

چین اور پاکستان کی شدید مخالفت کے باوجود بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کے مندوبین کی میزبانی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رہا ہے اور اس مقصد کے لئے سرینگر کو ہنگامی بنیادوں پر ’سمارٹ سٹی‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جی 20 اجلاس 22 سے 24 مئی کے دوران شیڈول ہے۔

occupied Kashmir

Pakistan Foreign Office

G20 countries