Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

الیکشن کمیشن نےسربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی
شائع 11 اپريل 2023 04:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

پنجاب اسمبلی الیکشن کے انتظامات کے لئے درکار 21 ارب روپے فنڈز سے متعلق الیکشن کمیشن حکام نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں سربمہر رپورٹ جمع کرادی۔

سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ سربمہر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی، میڈیا نمائندوں کے سوالات پر حکام کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مندرجات کا انہیں علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو وفاقی حکومت کو انتخابات کیلئے 10 اپریل تک 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 11 اپریل کو فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے اور الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دے رکھی ہے۔

Punjab KP Election Case

Election Commission of Pakistan (ECP)

politics april 11 2023