Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم آزاد کشمیر عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے، فواد چوہدری

شہبازشریف اور جسٹس فائز عیسٰی استعفے دیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 11 اپريل 2023 04:02pm

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی اپنی جماعت کے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویز الیاس عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو توہین عدالت میں نااہل کیا گیا، پاکستان کے وزیراعظم کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے پارلیمنٹ میں بیٹھنے پر وکلا خفا ہیں، اور لگتا ہے اب تو ان پر بھی ریفرنسز فائل ہورہے ہیں، فائز عیسیٰ کے اردگرد آصف زرداری اور اسحاق ڈار بیٹھے تھے، آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ ایک سال بڑا مشکل تھا، ان کو اس سال کو یاد کرنےکی ضرورت نہیں تھی، پورا سال آئین اور انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا سال رہا، وزیراعظم فوری استعفی دیں،ان کا استعفیٰ ہی سب بحرانوں سے نکلنےکا حل ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز نے شہباز شریف کو ایسے حالات میں لاکھڑا کیا ہے کہ وہ جلد نااہل ہوجائیں گے پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا گیا، اور ۔ سپریم کورٹ کے ایک سینئر جج نے پارلیمنٹ میں جاکر اپنی جانبداری ظاہر کی، وکلاء تنظیمیں اس کی مذمت کررہی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو فوری عہدے سے استعفیٰ دیناچاہیئے سینئر جج نے 2 ایسی شخصیات میں بیٹھ کر اچھا نہیں کیا، اسحاق ڈارکو جس طرح ریلیف دیاہے وہ سب کوعلم ہے۔

Justice Qazi Faez Isa

Fawad Chaudhary

politics april 11 2023