Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم

یہ فلم 21 اپریل عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی
شائع 11 اپريل 2023 02:54pm

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایکشن تھرلر کامیڈی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کے ٹریلر میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے درمیان مزاحیہ اور رومانوی نوک جھوک دکھائی گئی ہے۔

اس سے قبل فلم کا پوسٹر ریلیزکیا گیا تھا، اس پوسٹر سے متعلق کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹر ہالی ووڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا چربہ لگ رہا ہے۔

فلم کے پوسٹر اور فلم کی کہانی سے متعلق مداحوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ فلم کی کہانی بھی ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ جیسی نہ ہو ۔

اس فلم میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔

کسی کا بھائی کسی کی جان کی ہدایتکاری فرحاد سمجی نے کی ہے جبکہ اس میں سلمان خان اور پوجا ہیگدے کے علاوہ دیگر کاسٹ میں تیرے نام کی ہیروئن بھومیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، شہناز گل، جیسی گل اور پلک تیواری بھی شامل ہیں۔

یہ فلم 21 اپریل عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Salman Khan

Kisi ka bhai kisi ki jaan