Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر 1.33 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہوگیا
شائع 11 اپريل 2023 02:29pm

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 33 پیسے کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلندترین سطح عبور کرگیا۔

منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 33 پیسے کااضافہ ہوا ہے، اور انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک ے مطابق انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 42 پیسے پر بند ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اونچی اڑان بھرتے ہوئے 2 روپے مہنگا ہوا اور ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 295 روپے ہوگٸی۔

ڈالر

dollar prices

US Dollars