Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کی درخواست پر نیب سے رپورٹ طلب

فرحت شہزادی نے نیب نوٹسز کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے
شائع 11 اپريل 2023 01:05pm

لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کی درخواست پر نیب حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرحت خان کی نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، اور سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔

ذرائع کے مطابق نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دیرینہ ساتھی فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی سیاسی اثرو رسوخ سے اربوں روپے کمائے، سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعےکروڑوں روپے بطور رشوت لیے جب کہ ان کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

pti

NAB

farha gogi

politics april 11 2023