Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوراب: کمشنر قلات کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ، 4 لیویز اہلکار جاں بحق

کمشنر قلات محمد داؤد خلجی ٹریفک حادثے میں محفوظ رہے
شائع 11 اپريل 2023 08:56am

بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل سوراب میں کمشنر قلات ڈویژن کے اسکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی کے حادثے میں 4 لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تاہم کمشنر قلات ٹریفک حادثے میں محفوظ رہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن محمد داؤد خلجی اپنے اسکواڈ کے ہمراہ خضدار سے کوئٹہ آرہے تھے کہ سوراب کے علاقے حاجیکہ کے مقام پر ان کے اسکواڈ میں شامل گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی۔

حادثے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر خضدار اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسکواڈ میں شامل جاں بحق اور زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے۔

حادثے میں کمشنر قلات ڈویژن خود محفوظ رہے تاہم اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

شہید اہلکاروں میں یاسر گل، وسیم یاسین سمالانی، محمد طارق اور داؤد باسط شامل ہیں۔

بلوچستان

Accident

khuzdar

surab

levies

commisioner qallat