Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اختر لاوا کی رمضان ڈرامے میں انٹری

وہ ڈرامہ ہیر دا ہیرو کے ذریعے اسکرین پرجلوہ گر ہوئے ہیں
شائع 11 اپريل 2023 12:18am

سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے کے بعد سیاستدان اور سوشل میڈیا کی رونق چوہدری اختر لاوا نے رمضان المبارک کے ڈرامہ سیریل ہیر دا ہیرو میں انٹری دے دی ۔

حال ہی میں ڈرامہ ہیر دا ہیرو کی ایک قسط کا ٹریلرعوام میں مقبول کیونکہ ڈرامہ کے اس ٹریلر میں اختر لاوا کو ایک بااثر شخص کے طور پر دکھایا گیا ۔

اختر لاوا کو ڈرامے میں عمران اشرف کے کردار کے حق میں ایک چھوٹی سی تقریر کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ڈرامہ سیریل ہیر دا ہیرو ایک رومانوی کامیڈی ہے جس میں عمران اشرف اعوان اور عمار خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی پرانے لاہور میں ذات پات کے نظام کی پرانی دشمنی پر مبنی ہے۔

عمار خان کی لکھی گئی اس حیرت انگیز کہانی میں عثمان پیرزادہ، جان ریمبو، کاشف محمود، وسیم عباس اور معروف یوٹیوبر رحیم پردیسی جیسے کئی دوسرے اداکار شامل ہیں۔

Akhtar Lawa

lahore da pawa

heer da Hero