Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جس شخص کے ساتھ میری بات پکی ہوئی تھی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا

عائشہ عمر کا اپنے 8 سال پرانے رشتے سے متعلق انکشاف
شائع 10 اپريل 2023 11:52pm

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے 8 سال پرانے رشتے سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا ۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں فریحہ الطاف کو پوڈکاسٹ انٹرویو میں اپنی زندگی میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری تقریباً بات پکی ہو چکی تھی، ہم فیملی کی طرح تھے، اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے مجھے بہت وقت لگا کیونکہ مجھے لگا کہ شاید وہ ٹھیک ہو جائے گا، میرے پیار سے وہ بدل جائے گا۔

اداکارہ نے بتایا کہ لیکن جب ایک دن اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تو میں نے فیصلہ کرلیا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، میں نے بلآخر یہ رشتہ ختم کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ جس سے میری بات پکی ہوئ تھی وہ دن رات گالم گلوچ کرتا تھا، وہ ایسا شخص تھا جسے گالیاں دینے کی عادت تھی، وہ کہتا تھا کہ میں پیار میں بھی گالیاں دیتا ہوں۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ کسی طرح میں اس رشتے سے نکلنے میں کامیاب ہوئی لیکن مجھے آج بھی اس کا صدمہ ہے ۔

ayesha omar