یہ بدتمیزی ہے، براہ کرم ہر ایک کا احترام کیجیئے
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار منیب بٹ اور بلال قریشی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ٹرول کرنے کی مذمت کی ہے ۔
گزشتہ دنوں ایک خاتون نے سیلفی کے بہانے مریم نواز کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کی۔ اس دوران خاتون نے انگریزی میں مریم نواز سے کہا کہ ’کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ ’میری فیملی چور ہے‘۔
تاہم اب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے منیب بٹ نے خاتون کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی غلط قرار دیا۔
مریم نواز کی سیلفی لینے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ کا شدید الفاظ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس واقعے پر مجھے افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پُر خلوص انداز میں ان خاتون کو سیلفی لینے کی اجازت دی تھی ، اگر وہ چاہتیں تو منع بھی کر سکتی تھیں۔لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف ہم سے تہذیب نہیں چھین سکتا۔ مریم صاحبہ نے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے۔ ہم نے اپنے’۔
دوسری جانب اداکار بلال قریشی بھی مریم نواز کے حق میں بول اُٹھے اور اسے بدتمیزی قرار دے دیا۔
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بدتمیزی ہے، میں کبھی اس کی حمایت نہیں کروں گا۔ اختلاف رائے کا اظہار تمیز کے دائرے میں رہ کر بھی کیا جاسکتا ہے، براہ کرم ہر ایک کا احترام کیجیئے‘۔
Comments are closed on this story.