سندھ میں مزدور کی کم سے کم اجرت 26 ہزار کرنے کا امکان
صوبائی کابینہ اجلاس میں سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی جائے گی
کراچی: سندھ کابینہ کی جانب سے مزدور کی کم سے کم اجرت 26 روپے کیئے جانے کا امکان ہے۔
سندھ کابینہ کا اجلاس 12 اپریل بروز بدھ کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں ہوگا جس میں 22 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں صوبے کے مزدور کی کم سے کم اجرت 26 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام، ایف بی آر اور سندھ ریونیو بورڈ میں ڈیٹا شیرئنگ کے معاہدے کی بھی منظوری دی جائے گی۔
karachi
Sindh government
sindh cabinet
Syed Murad Ali Shah
مقبول ترین
Comments are closed on this story.