سحری میں دلیہ کھائیں، اعجاز اسلم نے وجہ بتادی
رمضان المبارک میں صحت مند غذا اور فٹنس کے حوالے سے اعجاز اسلم نے مداحوں کو مفید مشورے دیئے ہیں ۔
حال ہی میں اداکار اعجاز اسلم نے فیصل قریشی کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے افطاری اور سحری کے دوران کھائی جانے والی صحت مند غذاؤں کے بارے میں بتایا۔
اداکار نے کہا کہ اگر آپ کم مقدار میں صحت مند غذا کھاتے ہیں تو آپ کی صحت برقرار رہتی ہے۔
اعجاز اسلم نے بتایا کہ وہ رمضان المبارک میں کون کون سی غذائیں کھاتے ہیں اور دوسروں کو بھی کئی مشورے دیئے ۔
دلیہ جس کو کھانے سے پورے دن توانائی برقرار رہتی ہے۔
بادام کا دودھ لیکن اس میں چکنائی نہ ہو، وہ بھی روزے دار کو طاقت دیتا ہے، اب دودھ گرم ہو یا ٹھنڈا یہ پینے والے منحصر ہے۔
ماہِ رمضان میں شوگر فری پروٹین شیک بھی بھرپور توانائی دیتا ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ رمضان میں کم ازکم 3 لیٹر پانی ضرور پینا چاہئیے۔
رمضان میں جوس کے بجائے پھل کھانے چاہئیں یا پھل کو بلینڈ کرلیں ۔
حال ہی میں اعجاز اسلم نے شہید کا ایک برانڈ بھی لانچ کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہےکہ اس میں کھانے والا سونا شامل کیا گیا ہے ۔
شہد پر مبنی اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
Comments are closed on this story.