Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے متجاوز، ڈیٹا جاری

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہے، الیکشن کمیشن
شائع 10 اپريل 2023 10:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد سے متعلق نیا ڈیٹا جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔

ای سی پی کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے، بلوچستان میں 52 لاکھ 28 ہزار 726، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490، پنجاب میں 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے جب کہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ہے۔

ملک میں 18 سے 25 سال تک ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے جس کی شرح 18 فیصد ہے، 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے جس کی شرح 26 فیصد اور 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے جس کی شرح 22 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 ہے جس کی شرح صرف 9 فیصد ہے، ملک میں 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے جن کی شرح 10 فیصد ہے۔

ECP

اسلام آباد

voters data