Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں زمین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، 3 افراد قتل

فائرنگ زمینی تنازعہ کی بنا پر ہوئی، ریسکیو حکام
شائع 10 اپريل 2023 07:11pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

نوشہرہ میں تنازعہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کےعلاقہ حکیم آباد میں فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے فورا بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکیم آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ آمنا سامنا ہونے پر دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ زمینی تنازعہ کی بنا پر ہوئی، زخمیوں میں حیات گل، وسیم زمان ،سجاول اور عدنان شامل ہیں۔

kp police

KP Law and Order Situation