Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

انتخابات کی نئی تاریخ جاری کردی گئی۔
شائع 10 اپريل 2023 06:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے، صوبے کے چھبیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 18 اپریل کو ہونا تھے، جو اب سات مئی بروز اتوار کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے رمضان المبارک کی وجہ سے پولنگ کی تاریخ تبدیل کی درخواست کی گئی تھی۔

کراچی کی 11، حیدرآباد کی 5، عمرکوٹ کی ایک ، نوشہرو فیروز کی 2، شہید بینظیر آباد کی ایک یوسی پر چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز کی 93 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

local bodies election

karachi

sindh