Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم دشمن سے اتنی نفرت نہیں کرتے جتنی ایک دوسرے سے کرتے ہیں، جسٹس فائزعیسٰی

ہمارا مقصد صرف لوگوں کی خدمت ہونا چاہئے، جسٹس قاضی فائز
شائع 10 اپريل 2023 03:58pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا دشمن سےاتنی نفرت نہیں کرتے جتنی ایک دوسرے سے کرتے ہیں۔

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف لوگوں کی خدمت ہونا چاہئے، عدلیہ کا کام ہے کہ آئین و قانون کے مطابق جلد فیصلے کریں، پارلیمنٹ ایسے قوانین بنائے جو لوگوں کےلئے بہتر ہوں اور انتظامیہ اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت سے پہلے پوچھا تھا کہ سیاسی باتیں تو نہیں ہوں گی، مجھے بتایا گیا تھا کہ آئین کی باتیں ہوں گی، میں سیاسی مقصد کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس نہیں آیا، آئین کی گولڈن جوبلی تقریب کیلئے آیا تھا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں ہونے والی کسی سیاسی بات کی تائید نہیں کرتا کیونکہ ہوسکتا ہے پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کے کیس مستقبل میں سماعت کروں اور ان خلاف فیصلہ بھی دینا پڑجائے۔

Parliment

Supreme Court of Pakistan

People of Pakistan