Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس فائزکیس میں کیوریٹوریویوواپس لینےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ

چیف جسٹس نے حکومتی درخواست پر ان چمبرسماعت کی
شائع 10 اپريل 2023 01:38pm

جسٹس فاٸز کیس میں کیوریٹوریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائزعیسی کیخلاف کیوریٹوریویو واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے حکومتی درخواست پر ان چمبرسماعت کی۔ جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد بھی چیمبر میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے جس پر عدالت نے کہا کہ یہی سمجھیں فیصلہ محفوظ ہوگیا ہے، جلد فیصلہ جاری کر دیا جائے گا، موقف تھا آئین وقانون میں دوسری نظرثانی کی گنجائش نہیں ہے۔

عدالت نے جسٹس فاٸزکیس میں کیوریٹوریویوواپس لینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور میں جسٹس فائز کے خلاف کیوریٹوریو پیٹشن دائر ہوا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے گزشتہ دنوں اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا، اور ریفرنس واپس لینے کی سمری صدر کو بھیجی تھی اور صدرمملکت نے وزیراعظم کی سمری منظور کرلی تھی۔

صدر کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ اور درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی، لہٰذا حکومت فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے۔

حکومتی درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

Justice Qazi Faez Isa

Supreme court practice and procedures bill