Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز والد اور شوہر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لئے تیار

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے
شائع 10 اپريل 2023 01:31pm

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے آج روانہ ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی، ان کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر بھی روانہ ہوں گے۔

مریم نواز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 2 بج کر 35 منٹ پر جدہ کے لئے روانہ ہوں گی، جب کہ ان کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔

مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی، اور پھر دونوں سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے، جہاں وہ سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے۔

Maryam Nawaz

umrah

mariyum nawaz