Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئین پاکستان کے 50 سال: ڈی چوک اسلام آباد میں آئین کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے باغ دستورکا پودا بھی لگایا
شائع 10 اپريل 2023 01:41pm
تصویر: قومی اسمبلی ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویر: قومی اسمبلی ٹوئٹر اکاؤنٹ

آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پرڈی چوک اسلام آباد میں 1973 کے آئین کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد ڈی چوک پر تقریب میں شریک تھی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے باغ دستورکا پودا بھی لگایا۔

اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے اور گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت اعزازکی بات ہے اور 1973میں پاکستان کا متفقہ آئین منظورکیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی مدبرانہ صلاحیتوں کے باعث 73 کا آئین ملا اور کسی بھی ملک کا آئین اس کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

National Assembly

Raja Pervez Ashraf