Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کے آغاز پرڈالرکی قیمت میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 287.08 روپے پر بند
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2023 04:40pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2.44 اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کا لین دین 287.08 روپے پر بند ہوا ہے۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت292 روپے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے اڑان بھرتے ہوئے 1 روپے کے اضافے کے ساتھ 293 روپے پر چھلانگ لگائی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر قیمت فروخت 293 روپے ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 43 پیسے کی غیرمعمولی کمی ہونے کے بعد ڈالر کا لین دین 284 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: روپے کی اونچی اڑان کے سامنے ڈالر اپنی قدر کھو بیٹھا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، کاروبار کی شروعات میں 100 انڈیکس 50 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار پر موجود ہے۔

pakistan stock exchange

pakistani rupee

US Dollars