Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کا ٹی 20 اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا

دورے کے دوران کیوی ٹیم 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے گی
شائع 10 اپريل 2023 08:41am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کا ٹی 20 اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کا ٹی 20 اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوا، جو براستہ دبئی آج بروز منگل کو لاہور پہنچے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان روانگی سے قبل کرائسٹ چرچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے اسکواڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

مہمان ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

rawalpindi

pak vs nz

karachi

t20 series

new zealand cricket team