Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ، 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کی دھرتی دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس ہے، یاتری
شائع 09 اپريل 2023 08:37pm

تین ہزار کے قریب سکھ یاتری 324واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے۔

واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم اور سکھ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے آنے والے یاتریوں کا استقبال کیا۔

پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ پاکستان کی دھرتی دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس ہے۔

افسوس ناک بات ہے کہ بھارت نے اس سال بھی یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی۔

خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔

پاکستان

Khalsa Janam din

Besakhi Mela

Sikh yatri