بھولی بسری قدیم روایتی بنوں وال چپل دوبارہ زندہ ہونے لگی
ہاتھوں سے بننے والی قدیم روایتی بنوں وال چپل، جسے دور جدید کے مشینی جوتوں نے کافی پیچھے دھکیل دیا تھا، کئی دہائیوں کی اندھیروں سے ایک بار پھر سر اٹھانے لگی۔
قدیم زمانے سے استعمال ہونے والی بنوں کی اس روایتی چپل کو مقامی زبان میں ”بنی وولے سپلیئے“ کہا جاتا ہے۔
یہ چپل نئی نسل کی عدم دلچسپی سے ترقی کے دور میں گم ہوکر کئی دہائیوں بعد پھر منظرعام پر آنے لگی۔
دور جدید کے منفرد ڈیزائنوں اور مغربی مشینوں سے بنی چپلوں کا بنوں وال چپلی سے مضبوطی اور پائیداری میں کوئی مقابلہ نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بنوں وال چپل کا ٹرینڈ ایک بار پھر اِن ہوگیا اور بزرگوں کے ساتھ نوجوانوں کو بھی یہ چپل بھانے لگی۔
دور جدید میں آٹو میٹک مشینوں اور کمپیوٹرازڈ ڈیزائنز نے ورایٹی تو دی لیکن بنوں وال چپل جیسی روایتی اشیاء اور تہذیب کے پہناووں کا نعم البدل نہ لاسکیں۔
Comments are closed on this story.