Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ پی ٹی آئی حکومت کے رویے پر جذباتی کیوں نہیں ہوئی، احسن اقبال

قانون سازی کا پارلیمنٹ کا حق کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2023 05:28pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں تمام انتخابات ایک ساتھ کروانا چاہتی ہے۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انتخابات اکتوبر2023 میں ہونا ضروری ہیں، اکتوبر میں موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہوگی اس لئے وفاقی حکومت ملک میں تمام انتخابات ایک ساتھ کروانا چاہتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سوالیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے7 ماہ تک عدالتی فیصلوں سے فٹبال کھیلی، سپریم کورٹ پی ٹی آئی حکومت کے رویے پر جذباتی کیوں نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کا پارلیمنٹ کا حق کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، کسی نے پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو ہر شہری اپنے حق حکمرانی کے لیے کھڑا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے 4 سال کی تباہی پر وائٹ پیپر جاری کرے، سابق حکومت میں رہنے والے دہشتگردی کو مسلط کرنے کا وائٹ پیپر جاری کریں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں آئینی اور سیاسی بحران چل رہا ہے، پنجاب میں پہلےانتخابات کروانے سے نظام متاثر ہوگا، صوبے برابرکی اکائیاں ہیں، انہیں سے وفاق بنتا ہے، پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں، یہ آئین کے مطابق ہیں، پنجاب میں پہلےانتخابات وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

ملک کے معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کے جن کی جان اس آئی ایم ایف کے معاہدے میں ہے جس پر عمران نیازی دستخط کرکے گئے۔

pti

PDM

Punjab KP Election Case