Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر دفعہ 144 نافذ

محکمہ خوراک سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا
شائع 09 اپريل 2023 04:04pm

سندھ میں اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ،سندھ حکومت نے اوپن مارکیٹ سے گندم کی خریداری پر پابندی عائد کردی سندھ حکومت کے مطابق فلور ملز اور آٹا چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے گندم خرید نہیں سکتے

سندھ حکومت نے اوپن مارکیٹ سے گندم کی خریداری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ فلور ملز اور آٹا چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے گندم نہیں خرید سکتے، اور جو اوپن مارکیٹ سے خریدے گا وہ گندم ضبط ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ خوراک سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی تاجرگندم ذخیرہ نہیں کرسکتا، شہری گندم کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دیں۔

Sindh government

Wheat

Wheat Policy