Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان میچ فکس کیے بغیر میچ نہیں کھیلتے، شرجیل میمن

ان کو آج بھی اہم جگہ سے حمایت مل رہی ہے، صوبائی وزیر
شائع 09 اپريل 2023 02:16pm
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام  میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں - تصویر: فیس بُک/ فائل
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں - تصویر: فیس بُک/ فائل

صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان میچ فکس کیے بغیر میچ نہیں کھیلتے ان کو آج بھی اہم جگہ سے حمایت مل رہی ہے۔

آرکائیو ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کو قانونی طورپرعہدے سے ہٹایا گیا یہ واحد وزیراعظم تھے جنہیں آئینی طریقے سے گھر بھیجا،عمران خان کو آئین پر رہتے ہوئے اقتدارسے نکالا، عمران خان نےعوام کوتقسیم کرنے کی کوشش کی اور ان کی وجہ سے معیشت پربہت دباؤ ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی اور آج تک وہ شخص ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے کے درپے ہے، عمران خان میچ فکسڈ کیے بغیرمیچ نہیں کھیلتے ان کوآج بھی سپورٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوخاص جگہ سے حمایت مل رہی ہے مخصوص لوگ غیرآئینی کاموں میں ساتھ دے رہےہیں، پی ٹی آئی مقدمات میں تاخیری حربےاستعمال کررہی ہےعمران خان مکمل طور پر کرپشن میں ڈوبے ہوئےہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں الیکشن کیلئے تیارہے الیکشن سے نہیں بھاگ رہی پیپلزپارٹی اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتی ہے۔

سندھ کےعوام کو آٹے کی مد میں سبسڈی دی جارہی ہے

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے سندھ کےعوام کو آٹے کی مد میں سبسڈی دی جارہی ہے اور فی خاندان کو 2 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 29 لاکھ سے زائد خاندان رقم وصول کرچکے ہیں اور سستے آٹے کی مہم رمضان بھر چلے گی 50 ہزارسے کم آمدنی والوں کو65 روپے کلو آٹا دیا جارہا ہے۔

کراچی میں مزید بس سروسز شروع کی جارہی ہیں

صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی میں مزید بس سروسز شروع کی جارہی ہیں 13 اپریل کو ملیرمیں ای وی بسز سروس شروع کر رہے ہیں اور 14 اپریل کو ایک اور روٹ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پرعوام کوریلیف دے رہے ہیں بس آپریٹرز کو ہونے والا نقصان سندھ حکومت پورا کرے گی اورعوام پرمزید کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی۔

PPP

Sharjeel Inam Memon

ٰImran Khan