Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آج مہنگائی اور مشکلات کی وجہ عمران خان ہیں، بلال اظہر کیانی

وزیراعظم کے معیشت و توانائی کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی کی پریس کانفرنس
شائع 09 اپريل 2023 11:47am
وزیراعظم کے معیشت اور توانائی کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں - اسکرین گریب/ پی ٹی وی
وزیراعظم کے معیشت اور توانائی کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں - اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیراعظم کے معیشت و توانائی کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کو دیوالیہ کی نہج پرچھوڑ کرگئی آج مہنگائی اورمشکلات کی وجہ عمران خان ہیں، ہم نےمشکل حالات میں پاکستان کو سنبھالا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے معیشت سے متعلق پروپیگنڈا کررہے ہیں اور عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم معاشی تباہی کے ذمہ دارہیں، عوام پی ٹی آئی دور میں کی گئی معاشی تباہی کو نہیں بھولی جبکہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں امن وامان بحال ہوا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو کمزورکردیا اور ان کے دور میں مہنگائی کی شرح بڑھی تھی گھردینے کا اعلان کرکے لوگوں کوبے گھرکیا گیا، کہتے تھےآئی ایم ایف نہیں جاؤنگا خودکشی کرلونگا اور قرض کی بات کرنے والوں نےریکارڈقرض لیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دورمیں لیئے قرضوں سےترقیاتی کام ہوئے پی ٹی آئی دورمیں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، ملک تباہ کرنے آج بھی ڈھٹائی سے بات کرتے ہیں، گزشتہ دورمیں 2 کروڑافراد غربت میں دھکیلے جبکہ پی ٹی آئی دورمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کودیوالیہ کی نہج پرچھوڑکرگئی آج مہنگائی اورمشکلات کی وجہ سےعمران خان ہیں اور پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کا بوجھ عوام پرڈالا گیا۔

مزید کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیے وعدے توڑے اورعمران خان کے دورمیں چینی اور آٹے کا بحران پیدا ہوا ہم نے مشکل حالات میں پاکستان کو سنبھالا اورموجودہ حکومت نے دوست ممالک سےتعلقات بحال کیے۔

ٰImran Khan

Bilal Azhar Kayani