Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ایسٹرمستحق افراد کو خوشیاں تقسیم کرنے کا نام ہے“

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد
شائع 09 اپريل 2023 11:15am
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی - تصویر/ فیس بُک
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی - تصویر/ فیس بُک

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایسٹر پرمسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایسٹرمستحق افراد کو خوشیاں تقسیم کرنے کا نام ہے اور مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے اور گرجا گھروں میں خصوصی عبادات، ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے

مزید کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اور وابستگی شک وشبہ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لیے بلا تفریق مذہب و نسل مساوات، آزادی اور سلامتی کی تلقین کی۔

Mohsin Raza Naqvi

Caretaker Punjab Chief Minister

Ester