Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، سی ویو پرقائم نجی برگر چین میں شدید فائرنگ سے ریسٹورینٹ مینجر زخمی

ملزمان آرڈر لینے کے لئے آئے تھے، زخمی منیجرکا بیان
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2023 01:48pm

کراچی میں سی ویو پرقائم نجی برگرچین میکڈو نلڈز میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں ریسٹورینٹ کا برانچ مینجر زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ برگر چین میں آنے والے شخص کی جانب سے کی گئی ہے، نامعلوم شخص کی جانب سے جدید اور بڑے ہتھیار رائفل کا استعمال کیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کی سربراہی میں سی ویو پہنچی، تو فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا اس واقعہ کے حوالے سے بتانا ہے کہ کے نشے میں دھت ایک شخص برگر چین آیا اور عملے سے بدتمیزی کرنے لگا۔

مزید بتایا کہ برگر چین کے مینجر کی جانب سے ون فائیو مددگار پر فون کیا گیا، تو پولیس پہنچی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے کسٹمر نے ملازم کے پیر پر گولی ماری اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے میں زخمی 35 سالہ عمران علی کو طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کر رہی ہے۔

فوٹیج کی مدد سے ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، جبکہ پولیس زرائع کے مطابق جائے وقوع سے 10خول مل چکے ہیں۔

تحقیقاتی حکام اور کرائم سین یونٹ کی ٹمیوں کی جانب سے ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا اورمزید تحقیقیات کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت زخمی مینیجر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

زخمی برانچ منیجرعمران علی کا کہنا ہے کہ ملزمان آرڈر لینے کیلئے آئے تھے، تو سب ملازم سحری کررہے تھے کاؤنٹر پر کوئی نہیں تھا۔

زخمی منیجر کا کہنا تھا کہ غصے میں آکر ایک شخص نے فائرنگ کردی اور میں باہر دیکھنے آیا تو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

sea view

Karachi Firing

Burger Chain