حکومت کا پاک اولمپک ایسوسی ایشن و پی ایس بی کے درمیان تنازع حل کرانے کا فیصلہ
حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( پی او اے) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے درمیان آٸینی تنازعہ حل کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 4 رکنی کمیٹی قاٸم کردی ہے۔
فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس میں کیا گیا، کمیٹی میں فرحت اللہ بابر، جاوید میمن، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اور لیگل ایڈواٸزر شامل ہیں۔
کمیٹی نئی اسپورٹس پالیسی پر پی او اے کے تحفظات کا بھی جاٸزہ لے گی اور کھیلوں سے جڑے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو بھی بہتر بنائے گی۔
کمیٹی پاک اولمپک ایسوسی ایشن کے تحفظات کا جاٸزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی جبکہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ کو پی او اے پہلے ہی اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکا ہے۔
پی او اے اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلٸے الیکشن کمیشن کی تشکیل آٸی او سی چارٹر کیخلاف قرار دے چکا ہے۔
Comments are closed on this story.