Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکارہ حدیقہ کیانی کی فیملی میں کون کون ہے؟

حدیقہ کا ڈرامہ پنجرہ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے
شائع 08 اپريل 2023 10:23pm

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے ڈرامے پنجرے کی کاسٹ کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کردیں ۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر ڈرامہ پنجرا فیملی کے ساتھ سیٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹیم کے ساتھ گزارے تمام خوبصورت لمحات کو یاد کیا۔

انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنے کاسٹ ممبران عمیر رانا، عاشر وجاہت، سنیتا مارشل اور آئنا آصف کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا ’ میری خوبصورت فیملی’۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں اس طرح کے ایک اہم تجربے کا حصہ بننے کے لئے شکر گزار ہوں، کاسٹ، عملہ، یہ باصلاحیت بچے، کہانی، عظیم مرحوم مصنفہ عاصمہ نبیل، شاندار شازیہ وجاہت اور ہمارے حیرت انگیز ڈائریکٹر نجف بلگرامی میں آپ سب کی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ پنجرا مرحوم مصنف عاصمہ نبیل کو خراج تحسین تھا جو کینسر سے لڑتے ہوئے صرف آدھا اسکرپٹ مکمل کر سکے تھے، اس کے بعد اس پروجیکٹ کو اے آر وائی کی ٹیم نے اٹھایا اور کہانی کو مکمل کیا۔

Hadiqa kiyani