Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید پر ریلیز ہونے والی فلم دادل کا گانا جاری

اس گانے میں سونیا حسین نے ڈانس پرفارم کیا
شائع 08 اپريل 2023 10:16pm

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم دادل کا گانا ’ خون ہے کراچی’ جاری کردیا گیا۔

گانے میں لیاری سے تعلق رکھنے والی ریپ سنگر ایوا بی نے اپنی آواز گایا جبکہ اس گانے کی ویڈیو میں اداکارہ سونیا حسین نے بھی پرفارم کیا۔

اس گانے سے قبل فلم کا گانا مستی چمبر کو بھی جاری کردیا گیا، اس گانے میں محسن علی عباس نے ڈانس کیا۔

کرائم بیسڈ تھرلر فلم دادل میں شمعون عباسی ، محسن عباس حیدر ، سونیا حسین ، مائرہ خان سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے۔

فلم کو ابو علیحہ نے تحریر کیا اور وہی ہدایات بھی دیں گے ۔

Eva B

Daadal