Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم بی سی بالی ووڈ پر مزید پاکستانی ڈرامے نشر کئے جارہے ہیں

پاکستانی ڈراموں کو عربی ڈبنگ میں نشرکیا جاتا ہے
شائع 08 اپريل 2023 10:05pm

ایم سی بی بالی ووڈ مشرق وسطیٰ کا ایک ٹیلی ویژن چینل ہے جو کہ ہر سال رمضان کے دوران پاکستانی ڈراموں کو عربی ڈبنگ میں نشر کرتا ہے۔

اس سال بھی ایم بی سی بالی ووڈ پر 3 پاکستانی ڈرامے دکھائے جارہے ہیں، جن میں ’پریم گلی‘، ’عشق ہے‘ اور ’پہلی سی محبت‘ شامل ہیں۔

پہلی سی محبت

پاکستانی ڈرامہ پہلی سی محبت ایم بی سی بالی ووڈ پر نشرہورہا ہے، جس کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے جبکہ اسے فائزہ افتخار نے لکھا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں مایا علی، شہریار منور، حسن شہریار یاسی، رابعہ بٹ، شبیر جان، صبا حمید، نوشین شاہ اور صبا فیصل شامل ہیں۔ فی الحال، عرب ناظرین اس رمضان میں ڈرامہ کو پسند کررہے ہیں۔

پریم گلی

قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو فائزہ افتخار نے لکھا ہے اور اسے سکس سگما پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں فرحان سعید، سوہائے علی ابڑو، انوشے عباسی، شمیم ہلالی، صبا حمید اور قوی خان شامل ہیں۔

عشق ہے

عشق ہے اس رمضان میں ایم بی سی بالی ووڈ پر نشر ہورہا ہے، ڈرامہ کی ہدایت کاری آبس رضا نے کی ہے۔

MBC Bollywood