Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کا مردم شماری کی مدت میں اضافے کا مطالبہ

ہم سمجھتے تھے جماعت اسلامی ڈپٹی میئر کا عہدہ قبول کرے گی، سعید غنی
شائع 08 اپريل 2023 08:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مردم شماری کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی پریس کلب کے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ مردم شماری کے مسئلے پر ایم کیو ایم اور سندھی قوم پرست دونوں پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو پہلے دن سے مردم شماری پر تحفظات ہیں، ہم سمجھتے ہیں 10 اپریل تک مردم شماری مکمل نہیں ہوگی، لہٰذا اس کی مدت میں مزید توسیع کی جائے۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا لپ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوئی ہے، ہمارے پاس 97 نشستیں ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کو کسی نے غلط بتایا تھا، ہم تو سمجھتے تھے جماعت اسلامی ڈپٹی میئر کا عہدہ قبول کرے گی۔

شہق قائد میں بڑھے اسٹریٹ کرائم پر پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات تشویش ناک ہیں مگر یہ تاثر غلط ہے کہ آئی جی سندھ اور پولیس افسران با اختیار نہیں۔

PPP

Saeed Ghani

Census 2023