انقرہ میں روسی وزیرخارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے انقرہ میں ترک ہم منصب چاوش اوغلو سے ملاقات کی، دنوں شخصیات نے یوکرین روس مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں نئے عالمی نظام کو مد نظر رکھنا ہوگا، مذاکرات ان اصولوں پر کئے جائیں جن پر نئےعالمی نظام کی بنیاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں روسی مفادات اور خدشات کو مد نظر رکھنا چاہیے اور روس کی زرعی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کے لیے رکاوٹوں کو ہٹانا شرط ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا ترکیہ اس معاہدے کو مئی کے وسط سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور روسی اناج اور کھاد کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے۔
روسی وزیر خارجہ نے ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کی اور یوکرین جنگ، اناج کی برآمد کے معاہدے اور دوطرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed on this story.