Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر

علیم ڈار نے بنگلا دیش اور آئرلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ سپروائز کیا
شائع 08 اپريل 2023 09:13am
فوٹو۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔ کرک انفو

دنیائے کرکٹ کے نامور پاکستانی امپائرعلیم ڈار کا 24 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

علیم ڈار نے میرپور میں بنگلا دیش اور آئرلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ سپروائز کیا۔

بنگلادیش کی جیت اور میچ کے اختتام کے ساتھ ہی علیم ڈار کا شاندار کیریئر اختتام کو پہنچ گیا، ریٹائرمنٹ کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

واضح رہے کہ علیم ڈار نے 439 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے، انہوں نے 145 ٹیسٹ، 225 ون ڈے اور 69 ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی امپائر تھے، وہ 2004 میں ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہوئے تھے۔

کیریئر کے دوران انہوں نے 4 بار ورلڈکپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ 2007 اور 2011 کے ورلڈ کپ فائنل کو سپروائز بھی کیا۔

اس کے علاوہ علیم ڈار نے 2009 سے 2011 تک مسلسل 3 بار بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

Retirement

aleem dar

Pakistani Umpire

mirpur

ireland vs bangladesh