Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک، 3 ملزمان گرفتار

لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
شائع 08 اپريل 2023 07:40am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکومارے گئے جبکہ 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

رات گئے کراچی میں اجمیر نگری کے علاقے بابا موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت اویس، راشد اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ تینوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سچل کے علاقے جمالی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں داد اللّه افغانی نامی ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

ادھر شاہ فیصل کالونی میں بند کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم اشفاق لاشاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ٹیپو سلطان پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایلکس نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

دوسری جانب لیاقت آباد پرندہ مارکیٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کامران نامی شہری شدید زخمی ہوگیا۔

karachi

Police Encounter

robbers killed

North Karachi