Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر چیف جسٹس اپنے گھر کو ٹھیک نہیں کرسکتے تو یہ ذمہ داری کسی اور کو دے دیں، بلاول بھٹو

چیف جسٹس اور سپریم کورٹ فوری طور پر بینچ فکسنگ معاملے کو ٹھیک کریں، وزیر خارجہ
شائع 07 اپريل 2023 11:27pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ کو ٹھیک نہیں کرسکتے تو یہ ذمہ داری کسی اور کو دے دیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے کی اہمیت اس پیپر جتنی بھی نہیں جس پر یہ لکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کےنوٹ کےبعد واضح ہوگیا کہ چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی فیصلہ تھا، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ فوری طور پر بینچ فکسنگ معاملے کو ٹھیک کریں۔

وزیرخارجہ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اگر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اپنے گھر کو ٹھیک نہیں کرسکتے تو چیف جسٹس کی ذمہ داری کسی اور دے دیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے علاوہ دیگر رہنما بھی چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Bilawal Bhutto Zardari

Supreme Court of Pakistan

CJP Bandial