Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمعون عباسی کی چار سال بعد شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کردی

بہت سے لوگ اس خبر کو مذاق بنانا اور ٹرول کرنا چاہیں گے، اداکار
شائع 07 اپريل 2023 11:13pm

پاکستان شوبز کے اداکار شمعون عباسی نے ساتھی اداکارہ شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

رواں ہفتے سوشل میڈیا پر اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ ان کے شوہر ہیں جس پر انڈسٹری کے لوگوں سمیت مداح بھی یہ خبر سُن کر حیران رہ گئے تھے۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی اور شیری شاہ کی شادی کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش میں تھیں، تاہم اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے باقاعدہ شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

شمعون نے سوشل میڈیا پر اہلیہ شیری شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اللہ کے سامنے شادی کرنا کسی کو گرل فرینڈ بنا کر ساتھ رکھنے سے بہتر ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں دوبارہ شادی کرنے پر فخر ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ایک ایسی زندگی چاہتے تھے جس میں سکون ہو اور آخر کار انہیں اس میں سکون مل گیا۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ میری اور شیری شاہ کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی مگر سوشل میڈیا کے زہریلے پن کی وجہ سے کبھی بھی یہ خبر شیئر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اب اس خبر کو عام کر دیا گیا ہے تو میں ہر ایک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہماری شادی کی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہم دونوں کے لیے دعائیں بھیجیں۔

شمعون عباسی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ اس خبر کو مذاق بنانا اور ٹرول کرنا چاہیں گے لیکن مجھے لگتا ہے نفرت کرنے والے نفرت کریں گے کوئی جو کرتا ہے کرے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

یاد رہے کہ یہ شمعون عباسی کی چوتھی جبکہ شیری شاہ کی دوسری شادی ہے شمعون اس سے قبل حمائمہ ملک اور ماضی میں جویریہ عباسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے تاہم بعد میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Shamoon Abbasi