Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم شاہ کا اروشی روٹیلا کو دلچسپ پیغام

اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے، نسیم شاہ
شائع 07 اپريل 2023 09:47pm

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرنسیم شاہ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق کی گئی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی۔

ایک تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پرکرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Naseem shah