Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ تیرے بن کا ایک اور سین وائرل ، کیا یہ بھارتی ڈرامے کی کاپی ہے؟

وہاج علی اور یمنی زیدی کا یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول ہورہا ہے
شائع 07 اپريل 2023 09:08pm

ڈرامہ تیرے بن کی ہر قسط پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی اسٹوری اور انکی یمنی زیدی کے ساتھ جوڑی کو شائیقین بے حد پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ روز ڈرامے کی نئی قسط جاری ہوئی جس کا ایک سین بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے، ڈرامے کے سین میں مرتسم، میرب سے چھت سے چھلانگ لگانے کیلئے کہتا ہے، میرب چھلانگ لگانے ہی والی ہوتی ہے کہ مرتسم اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روک لیتا ہے۔

یہ سین دیکھنے کے بعد کچھ ناظرین کو ایسا لگ رہا تھا کہ یہ سین کسی بھارتی ڈرامے میں پہلے دکھایا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ایک ٹوئٹر صارف نے ماضی کے مشہور بھارتی ڈرامے ’مدھو بالا ایک عشق ایک جنون‘ کا چھت سے چھلانگ لگانے والا سین شیئر کیا اور ساتھ میں تیرے بن کا بھی سین شیئر کیا۔

دونوں ڈراموں کے سین دیکھنے کے بعد ایسا ہی لگ رہا ہے کہ تیرے بن کا یہ سین بھارتی ڈرامے سے ہی نقل کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی نئی یعنی 29 ویں قسط یوٹیوب پر پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔

Yumna zaidi

Wahaj Ali

Tere Bin